وفاقی حکومت کا محکموں میں پیغام رسانی کیلئے نئی ایپ لانے کا فیصلہ

  وفاقی حکومت کا محکموں میں پیغام رسانی کیلئے نئی ایپ لانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں کے درمیان باہمی رابطے اور معلومات کے تبادلے کیلئے واٹس اور پیغام رسانی کی دیگر ایپلی کیشنز کی جگہ گورنمنٹ ایپ نامی ایپلی کیشنز تیار کی جائیگی۔گورنمنٹ ایپ کو واٹس ایپ، فیس بک مسینجر اور وائبر جیسی پیغام رسانی کی دیگر ایپس کے متبادل کے طورپر استعمال کیا جائے اور اس کا ڈیٹا سرور بھی حکومت پاکستان کے پاس ہوگا۔مذکورہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا معلومات کی چوری اور ڈیٹا ہیک سے بچنے کے لیے حکومت پاکستان اپنی اپیلی کیشن تیار کرے گی۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق باہمی رابطوں کی اپنی ایپ بنانا پاکستان کی جانب سے غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے کیوں کہ ایک حکومت معلومات کی چوری جیسا نقصان کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتی۔حکومت ایپ سے شیئر ہونے والی تمام معلومات پر وفاقی حکومت کا کنٹرول ہوگا۔
 ایپ کافیصلہ

مزید :

صفحہ اول -