آرمی چیف سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی الوداعی ملاقات
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں ایرانی سفیر کی جانب سے پاک ایران باردڑ پر دیرپا امن کے قیام کیلئے آرمی چیف کے کردار کو سراہا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر نے الوادعی ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے لئے ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے آرمی چیف کی کوششوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف/ملاقات