ایڈمرل زبیر شفیق کمانڈر سینٹرل پنجاب اورکمانڈنٹ نیوی وار کالج مقرر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمانڈ سنبھال لی ہے،ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق بطور کمانڈر سینٹرل پنجاب بہاولپور سے لیکر وزیر آباد تک پاک بحریہ کی یونٹ اور ا سٹیبلیشمنٹ کے نگرانِ اعلیٰ اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ہونگے۔انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے تبدیلی کمانڈ کی تقریب نیول کمپلیکس والٹن، لاہور میں منعقد کی گئی جہاں ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ کی ذمہ داریاں سینٹرل پنجاب کے حوالے کی۔ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ کمانڈ سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے یادگار شہدائپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
کمانڈنٹ مقرر