جوڈیشل کمیشن اجلاس کل، جسٹس مامون رشید کی چیف جسٹس لاہو ر ہائیکورٹ تعیناتی پر غور ہو گا

جوڈیشل کمیشن اجلاس کل، جسٹس مامون رشید کی چیف جسٹس لاہو ر ہائیکورٹ تعیناتی ...

  



ؒٓلاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے تقررکیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس کل 14نومبر کو چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس مامون رشیدشیخ کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقررکرنے کا معاملہ زیرغور آئے گا،لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس سردارمحمدشمیم خان آئندہ ماہ 31دسمبرکواپنے عہدہ سے ریٹائرہورہے ہیں، ان کی جگہ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا جارہاہے،مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ 19فروری2010ء کو لاہورہائی کورٹ کے جج مقررہوئے تھے،وہ 18مارچ2020ء کو ریٹائرہوں گے،وہ دو ماہ 18دن تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے،ان کے بعد مسٹر جسٹس محمدقاسم خان کوسینئر ترین جج ہونے کی بناپر لاہورہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکئے جانے کاامکان ہے جو 5جولائی 2021ء کو ریٹائرہوں گے۔

جوڈیشل کمشن

مزید : صفحہ اول