بنگلہ دیش، دو ٹرنیں آپس میں ٹکرا گئیں، 15مسافر جاں بحق، متعدد زخمی
چٹاگانگ(آئی این پی) بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے تصادم سے 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ٹرین چٹاگانگ اور دوسری ڈھاکہ جارہی تھی۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔امدادی کارروائیوں میں شریک کارکنوں کے مطابق حادثے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ضلعی آفیسر کے امدادی کارروائیوں میں پولیس، فوج اور فائربریگیڈ کے محکموں نے حصہ لیا۔ ان کے مطابق حادثہ صبح کے وقت پیش آیا جب اکثر مسافر سو رہے تھے جس کے سبب اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق فی الحال اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ کس طرح دونوں ٹرینیں ایک پٹڑی پر آگئیں تاہم حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ریلوے حکام کے مطابق ایسا حادثہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب ایک ٹرین کے ڈرائیور نے سنگنل توڑا ہو تاہم اس واقعہ کی وجوہات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔
ٹرین حادثہ