معیشت ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہی ہے

        معیشت ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہی ہے

  



مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا یہ عالم ہے کہ پاکستان جس کو ایک زرعی ملک کہا جاتا ہے لیکن یہاں پر ٹماٹر جو ہے وہ تین سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں اور کوئی بھی سبزی ایسی نہیں ہے کہ جو سو روپے کلو میں ملتی ہو ان کی ملکی معیشت کی ترقی کا اسی طرح کا دعوی ہے کہ جیسا دعوی حکومت کے وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے یہ کہہ کر کیا ہے کہ ملک میں ٹماٹر فی کلو 17روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کے دور میں ملکی معیشت ترقی کی جانب نہیں بلکہ تنزلی کی طرف گامزن ہے۔

عظمی بخاری

مزید : صفحہ اول