تبدیلی سرکار نے اچھی خاصی معیشت وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا

تبدیلی سرکار نے اچھی خاصی معیشت وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا

  



پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگر حقیقت میں ملکی معیشت ترقی کررہی ہے تو پھر اس کے ثمرات عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہے ہیں تبدیلی سرکار نے تو اچھی خاصی ملکی معاشی صورت ھال کو وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا ہے اور ملکی انڈسٹری جو کبھی روز گار کے بے پناہ مواقع فراہم کیا کرتی تھی وہ آج بند ہو چکی ہے اب تک لاکھوں مزدور بے روز گار ہو چکے ہیں کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے کہ جہاں پر ان کی ناقص معاشی پالیسوں کی وجہ سے ڈاؤن سائزنگ نہ ہوئی ہو اس کے باوجود حکومت کی طرف سے یہ دعوی کرنا کہ معاشی صورت حال بہتر ہے تو یہ درست نہ ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

اشرف بھٹی

مزید : صفحہ اول