اصل معاشی ترقی نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی تھی

اصل معاشی ترقی نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی تھی

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ اصل معاشی ترقی تو میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی تھی جب ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بھی آرہی تھی اور پاکستانی انڈسٹری کی ترقی بھی عروج پر تھی میاں نواز شریف کا وہ ترقی کرتا ہوا پاکستان کہ جس میں روز میگا پروجیکٹ کے افتتاح ہوا کرتے تھے تو آج اسی ترقی کرتے ہوئے پاکستان میں کبھی مرغیوں کو پالنے کی ناکام سکیم متعارف کروائی جاتی ہے تو کبھی لنگر خانوں کے افتتاح کئے جارہے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر آج پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو نہ جانے یہ ملکی معاشی صورت ھال کو اور کہاں تک لیجائیں گے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ اپنی ناکامی کا عتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں اور ملک میں شفاف الیکشن کروائے جائیں۔

عبد الغفور حیدری

مزید : صفحہ اول