حکومت 400بڑے قومی ادارے بند کرنے جارہی ہے

حکومت 400بڑے قومی ادارے بند کرنے جارہی ہے

  



اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ حکومت کے علاوہ اگر کوئی عام آدمی یہ کہہ رہا ہے کہ ملکی معیشت واقعی ترقی کی طرف گامزن ہے تو یہ ایک بڑی خبر ہے لیکن حقیقت میں تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے کیونکہ خود حکومتی وزراء نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ملکی خراب معاشی صورت ھال کے باعث ہم ملک کے چار سو بڑے قومی اداروں کو بند کرنے جارہے ہیں اگر واقعی معاشی طور پر ملکی ترقی ہوئی ہے تو پھر حکومت سرکاری اداروں کو بند کرنے کی کیوں بات کی جارہی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی یہ بات صرف سن ہی رہے ہیں کہ ملکی معاشی صورت حال میں بہترئی آئی ہے لیکن یہ بہتری کہاں آئی ہے اس کا اگر زمینی جائزہ لیا جائے تو یہ ترقی کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے۔

غلام احمد بلور

مزید : صفحہ اول