نوازز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس مامون رشید شیخ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ عدالت کس اختیار کے تحت کسی کو بیرون ملک جانے سے روک سکتی ہے؟درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاویداقبال جعفری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ میاں نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے،حسین حقانی کی طرح نوازشریف بیرون ملک جاکرواپس نہیں آئیں گے،نواز شریف کے خلاف درخواست گزار کاکیس لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہے،استدعا ہے کہ نوازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ کی اجازت سے مشروط کی جائے، وفاقی حکومت کے وکیل نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف سرکے خطاب سے متعلق درخواست گزارکاکیس ابھی زیرسماعت ہے۔فاضل جج نے مختصر کارروائی کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست فیصلہ