فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی  ہدایت پر پنجاب میں 4600 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ 

 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی  ہدایت پر پنجاب میں 4600 این جی اوز کی رجسٹریشن ...

  



لاہور(اےن اےن آئی ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ہدایت پر پنجاب میں این جی اوز کے خلاف کارروائی کے دوران 4600 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ۔بتاےاگےا ہے کہ قواعدوضوابط پر پورا نہ اترنے پر پنجاب بھر میں 46 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، جن میں لاہور کی 224 این جی اوز شامل ہیں، صوبہ بھر میں این جی اوز کی تعداد 8 ہزار سے کم ہوکر3100 پر آگئی۔ذرائع کے مطابق این جی اوز کی آڈٹ رپورٹس کلیئر نہ ہونے، نامکمل پراگریس رپورٹس اور ٹارگٹس پورا نہ کرنے پر رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے، این جی اوز کو قواعد و ضوابط میں لانے کے لئے مانیٹرنگ سخت کردی گئی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس

مزید : صفحہ اول