بھارتی پارلیمنٹرین کا تاج محل بھی مند ر پر تعمیر ہونے کا دعویٰ

بھارتی پارلیمنٹرین کا تاج محل بھی مند ر پر تعمیر ہونے کا دعویٰ

  



نئی دہلی(آئی این پی) بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے کے بعد شدت پسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نیا محاذ کھولنے کے لیے پر تولنے لگی۔بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع تاج محل بھی ایک مندر کو گرا کر بنایا گیا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محل کو بھی گرایا جائے اور اس پر مندر قائم کیا جائے۔الجزیرہ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی وینے کتیار نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ تاج محل دراصل تیج مندر کو گرا کر اس کی جگہ تعمیر کیا گیا اور بہت جلد تاج محل کو تیج مندر میں تبدیل کردیا جائے گا۔

تاج محل

مزید : صفحہ اول