سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات رونما ہونگے: سردار مسعود خان 

  سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات رونما ہونگے: سردار مسعود ...

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سی پیک کا توسیعی منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ے لیے مفید ثابت ہوگا جن میں مشرقی بعید اور مشرق وسطیٰ بھی شامل ہیں یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل بزنس فورم کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے پاکستان کی نوجوان نسل کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا 120 سے 130 ملین نوجوان مستفید ہوں گے پاکستان کی 212 ملین آبادی مکمل طور پر تربیت یافتہ ہو جائے گی جس سے پاکستان ٹیک آف کرے گا۔نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اگر ہم ان نوجوانوں کو صحیح معنوں میں تربیت دی تو ترقی کی راہ پر چلنے سے پاکستان کو کوئی نہیں روک سکتا،پاکستانی نوجوان مختلف شعبوں میں دنیا بھر کے ملکوں میں اس وقت کام کر رہے ہیں،نوجوانوں کو اس وقت تربیت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا مشرقی وسطیٰ اور مشرق بعید ان ملکوں سے پاکستان تجارت بڑھا سکتا ہے کیوں کہ یہ ملک اس وقت پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان کی بزنس کمیونٹی اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، کشمیر کی صورتحال پر ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک نے پاکستان کی حمایت کی ہے جن میں ملائشیا سرفہرست ہے انہوں نے کہا کے ملائشیا کا ایک وقت پارلیمانی آزادکشمیر آیا تھا اور اس نے وہاں کئی لوگوں سے ملاقاتیں کی اس نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا وفد نے مظفرآباد میں قیام کیا تھا،آفس میں بتایا کہ ملائیشیا کشمیری بھائیوں کی حمایت میں ہمیشہ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے بھارت کو اپنی کشمیرپر پالیسی تبدیل کرنے کو کہا ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا،بھارت پاکستان کو ہمیشہ دھمکیاں دیتا رہا ہے حالانکہ دنیا جانتی ہے کہ جنگ اس مسئلہ کا حل نہیں، صدر آزاد کشمیر نے بین الاقوامی برادری کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر جیسے سنجیدہ ایشو پر بھارت کی توجہ دلائیں اور اس مسئلہ کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور اقوام متحدہ کے ذریعے جلد از جلد اس مسئلہ کو حل کرائیں۔

مزید : صفحہ اول