خواتین والی بال مقابلو ں میں واپڈا آرمی اور کے پی نے میچز جیت لئے

خواتین والی بال مقابلو ں میں واپڈا آرمی اور کے پی نے میچز جیت لئے

  



پشاور (این این آئی) 33ویں نیشنل گیمز میں تیسرے روز خواتین والی بال مقابلو ں میں واپڈا، آرمی اور کے پی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔قیوم اسٹیڈیم پشاورمیں جاری 33ویں نیشنل گیمز کے تیسرے روز خواتین والی بال کے تین میچز ہوئے، پہلا میچ واپڈا بمقابلہ پولیس کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے پولیس کو تین صفر سے شکست دی۔دو سرے میچ میں آرمی نے ایچ ای سی کو تین صفر جبکہ تیسرے میچ میں کے پی نے سندھ تین صفر سے مات دیدی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی