تیسرا ون ڈے: افغانستان ناکام، ویسٹ انڈیز کا کلین سوئپ

تیسرا ون ڈے: افغانستان ناکام، ویسٹ انڈیز کا کلین سوئپ

  



لکھنؤ(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ویسٹ انڈیز نے 250 رنز کا ہدف 8 بالز قبل ہی حاصل کرلیا، اس کامیابی میں شائی ہوپ نے ناقابل شکست 109 رنز کا حصہ ڈالا اور مین ا?ف دی میچ قرار پائے، ناٹ آؤٹ 42 رنز بنانے والے روسٹن چیس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مجیب الرحمان نے 2 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل افغانستان نے 7 وکٹ پر 249 رنز بنائے، اصغر افغان 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیمو پال نے 3 اور جوزف نے 2 وکٹیں لیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی