انڈر 17 فٹبال ورلڈکپ، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

  انڈر 17 فٹبال ورلڈکپ، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
برازیلیا: (مانیٹرنگ ڈیسک) 18 ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، میکسیکو، ہالینڈ، فرانس اور برازیل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 18 واں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میکسیکو، ہالینڈ، فرانس اور برازیل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ میکسیکو اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں برازیل کا مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوگا۔واضح رہے کہ برازیل نے اٹلی کی ٹیم کو 0-2 سے پچھاڑا تھا، میکسیکو نے ساؤتھ کوریا کو 1-0 سے زیر کیا تھا، فرانس نے سپین کو 6-1 سے ا?ؤٹ کلاس کیا تھا۔یاد رہے کہ دونوں سیمی فائنلز میں سے شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ بھی 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔