بارش سے متعلق کرکٹ قوانین میں تبدیلی

    بارش سے متعلق کرکٹ قوانین میں تبدیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف بارش سے متاثرہ پہلے ٹوئنٹی 20 میں جیت کا موقع ہاتھ سے نکلنے پر آسٹریلیا نے قوانین میں ہی تبدیلی پر غور شروع کردیا۔آئی سی سی اور کرکٹ ا?سٹریلیا کے قوانین میچ ریفری جواگل سری ناتھ کو اجازت ہی نہیں دیتے تھے کہ وہ اس مقابلے میں وقفے کا وقت 20 سے 10 منٹ کرتے کیونکہ اس کیلیے پہلی اننگز کے دوران ایک بار اوور محدود ہونے کے بعد دوبارہ موسم کی مداخلت نہیں ہوئی تھی۔کرکٹ ا?سٹریلیا نے اپنے بگ بیش اور اپنے ملک میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل مقابلوں کیلیے بارش سے متاثرہ میچز میں وقفے کے دورانیہ سے متعلق نئے قوانین وضع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔