پاکستانی کرکٹر حمزہ قا سم ڈریمز 2 پلے کی ٹا پ 50لسٹ میں منتخب

    پاکستانی کرکٹر حمزہ قا سم ڈریمز 2 پلے کی ٹا پ 50لسٹ میں منتخب

  



لاہور(پ ر)سیہ حمزہ قا سم ایک اُبھر تے ہوئے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہیں ان کی صلاحیتوں کی بناء پر ڈریمز 2 پلے کے ٹاپ 50 پلیئر ز کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ڈریمز 2 پلے ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کے آفیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پارٹنرز ہیں جنہوں نے ICC سے منظور شدہ T10 کرکٹ لیگ کے لئے تمام دنیا سے بہترین ابھر تے ہوئے کرکٹرزکو ڈیجیٹل Submission کی دعوت دی اس پول میں دنیا بھر کے ہزاروں کرکٹرز نے اپنے پرو فائلز بھیجے جن میں سے 50 بہترین کا انتخا ب کیا گیا اور حمزہ قاسم ان میں سے ایک ہیں۔ سیدحمزہ قا سم کا کرکٹر کیرئیر ایچی سن کالج سے شروع ہوا، جہاں کالج ٹیم کی طرف سے دو بار انڈیا کے دورہ کا موقع ملا بعد ازاں لاہور سکول آف اکنامکس میں بی بی اے میں داخلہ لیا اور اپنی قائد انہ صلاحیتوں سے LSE کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بنے، پو سٹ گریجو ایشن کے لیے در ھم یونیورسٹی انگلینڈ میں موجود ہیں اور وہاں پربھی درھم1 ٹیم میں شامل ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی