دوسرے مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا
سنچورین (اے پی پی) دوسرے مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ میں (آج) بدھ کو ایک میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا جس میں شووانے سپارٹنز اور نیلسن منڈیلا بائے جینٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ شووانے سپارٹنز کی قیادت ہینرچ کلاسن کرینگے جبکہ نیلسن منڈیلا بائے جینٹس کی ٹیم جان سمٹس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ جنوبی افریقہ میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔
جن میں دفاعی چیمپئن جوزی سٹارز، شووانے سپارٹنز، نیلسن منڈیلا بائے جینٹس، ڈربن ہیٹ، کیپ ٹاؤن بلیٹز اور پرل راکس شامل ہیں۔ لیگ میں جوزی سٹارز کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ لیگ میں فائنل سمیت 32 میچز کھیلے جائیں گے۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔