ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی،زارا شیخ

ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی،زارا شیخ
 ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی،زارا شیخ

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی،بطور رائٹر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر انڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں۔ زارا شیخ نے کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ فنکار بیشک تھوڑا کام کرے لیکن معیاری کرے۔ میں نے شروع سے تھوڑا مگرمنفرد اور معیاری کام کیا ہے۔ زارا شیخ نے بتایا کہ اپنے دو پراجیکٹس کے ساتھ فلم انڈسٹری میں انٹری دے ر ہی ہوں۔ میں نے دو فلموں کے سکرپٹس لکھے ہیں جن کو عنقریب سیٹ کی زینت بناؤں گی،دونوں فلموں میں بطور پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ اداکاری بھی کروں گی۔

مزید : کلچر