سنبل اقبال کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

  سنبل اقبال کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
   سنبل اقبال کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ اور ماڈل سنبل اقبال کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔سنبل اقبال بے شمار ڈراموں میں یاد گار کردار کرچکی ہیں جبکہ کچھ عرصہ پہلے ختم ہونے والے سیریل’جال‘ میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی گئی۔ سنبل اقبال نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بلیک ڈریس میں اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جو ان کے پرستاروں نے بہت پسند کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔سوشل میڈیا پر زیادہ تر افراد ان کے اس روپ کے دلداہ نظر آئے اور اس بارے میں انہوں نے ”اج کالا جوڑا پا“ اور”قمیض تیری کالی“ سمیت دلچسپ کمنٹس کئے۔

مزید : کلچر