کامران شاہد کی فلم میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی،ڈاکٹر تبسم

کامران شاہد کی فلم میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی،ڈاکٹر تبسم
 کامران شاہد کی فلم میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی،ڈاکٹر تبسم

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ ڈاکٹر تبسم کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کامران شاہد کی جلد آنے والی فلم میں ایک منفرد اور اچھوتے کردار میں نظر آؤں گی۔میں نے اپنے کیرئیر کے دوران متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔میری نئی فلم فال آف ڈھاکہ کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں تبسم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میں نے کچھ عرصہ قبل نوجوان فنکاروں کی تربیت کے لئے ایک اکیڈمی بنائی ہے جس میں اداکاری و گلوکاری کے اسرار رموز سکھائے جاتے ہیں۔تبسم نے بتایا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ ہمارے ملک میں زیادہ سے زیادہ آرٹ اکیڈمیز قائم ہونی چاہییں تاکہ نوجوان لڑ کیاں اور لڑکوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔

مزید : کلچر