راکھی ساونت کا نماز فجر کے حوالے سے خوبصورت پیغام

  راکھی ساونت کا نماز فجر کے حوالے سے خوبصورت پیغام

  



ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نماز فجر کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ویڈیو میں نماز فجر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ایک خاتون نے ایک عالم سے پوچھا میں ایسا کیا کروں کہ اپنے بچوں کو گہری نیند کے باوجود نماز فجر کے لیے اٹھاسکوں۔ تو عالم نے جواب دیا تم اس وقت کیا کروگی جب تمہارے گھر میں آگ لگ جائے گی تو خاتون نے جواب دیا میں اپنے بچوں کو جگاؤں گی۔عالم نے جواب دیا کہ آپ کے بچے گہری نیند میں ہیں پھر کیاکروگی تو خاتون نے کہا میں انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے آگ سے بچاؤں گی توعالم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ تم دنیا کی آگ سے بچانے کے لیے انہیں گریبان سے گھسیٹ کر باہر لے جاسکتی ہو تو جہنم کی آگ سے بچانے کے لیے بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کرنااس ویڈیو کے ساتھ راکھی ساونت نے پیغام دیتے ہوئے لکھا یہ پیغام سب کے لیے ہے ہمیشہ خدا کو یاد کرو۔

ان کا شکریہ کرو باقی آپ کی مرضی خدا سب کو عقل دے۔

مزید : کلچر