اپنے کام کو بہتر بنانے میں لگی رہتی ہوں،فیروزہ علی

اپنے کام کو بہتر بنانے میں لگی رہتی ہوں،فیروزہ علی
 اپنے کام کو بہتر بنانے میں لگی رہتی ہوں،فیروزہ علی

  



لاہور (فلم رپورٹر)سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ و پرفارمر فیروزہ علی نے کہاکہ میں زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کی عادی ہوں کوئی میری زندگی میں دخل اندازی کرے مجھے بالکل بھی پسند نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سٹیج سے ہٹ کر میری زندگی کچھ اور ہے میں برانڈز کے بارے میں بہت سوچ بچار کرتی ہوں کیونکہ ہم آرٹسٹ ہیں پبلک پراپرٹی ہیں ہم جو پہنیں گے وہ ڈسکس ہونا ہوتا ہے ہم خوشبو کیسی لگاتے ہیں اس بارے میں باتیں ہوتی ہیں اس لیئے میں یہ سب کچھ بہت سوچ سمجھ کر اور دیکھ بھال کر لیتی ہوں خوشبومیں مجھے ”گوچی“ پسند ہے اس کے علاوہ کوئی اور خوشبو نہیں لگاتی جبکہ کھانے میں میں بریانی کی دیوانی ہوں گھر میں پکواؤں تو خود سر پہ کھڑی ہوکر بنواتی ہوں تاکہ کوئی کمی نہ رہ جائے.

اور اگر باہر سے کھاؤں تو ڈھونڈتی ہوں کہ سب سے اچھی بریانی کس جگہ سے ملتی ہے۔فیروزہ علی نے کہاکہ محبت کے معاملے میں میں خوش نصیب ہوں مجھے ہر کوئی پیار کرتا ہے کیونکہ میں کسی کے ساتھ کم ہی بگاڑتی ہوں مگر کسی سے ناراض ہوجاؤں تو دوبارہ اس کی طرف دیکھتی بھی نہیں میری ساتھی اداکارائیں میری اس عادت کو بخوبی جانتی ہیں اپنے کام کو بہتر بنانے میں لگی رہتی ہوں تاکہ کوئی دوسرا اس میں کیڑے نکاملنے نہ لگ جائے گھر والوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ میر ارویہ بہت پیار والا اور کئیرنگ کا ہوتاہے میں کسی کو ناراض نہیں دیکھ سکتی اس لیئے کوشش کرتی ہوں کہ کسی کا دل میری وجہ سے نہ دکھے۔فیروزہ علی نے مذید بتایاکہ جب میں اپنے کام میں مصروف ہوتی ہوں تو اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ لوگ میرے کام کی تعریف کریں۔

مزید : کلچر