بابری مسجد کیس متنازعہ فیصلہ،فنکار برادری کا شدید ردعمل
لاہور(فلم رپورٹر)بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ، شوبز شخصیات نے شدید ردعمل دیا ہے۔شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بابری مسجد کے فیصلے پر بھارتی سپریم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاء پسندی اس وقت بھارت میں پورے عروج پر ہے یہ فیصلہ غیر متوقع نہیں ہے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ بھارتی اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، فیصلے سے بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کا چہرہ بے نقاب ہوا، فیصلے سے ظاہر ہوا ہے بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریہ دیگر اداروں کو متاثر کر رہا ہے۔ بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر گہری تشویش ہے، فیصلے سے ایک بار پھر انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا، بھارتی سپریم کورٹ بھارتی اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، فیصلے سے بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کا چہرہ بے نقاب ہوا۔شوبز شخصیات کا مزید کہنا ہے کہ فیصلے سے ظاہر ہوا ہے بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، بھارت میں اقلیتوں کو اپنے عقائد اور عبادت گاہوں پر تشویش ہو گئی، بھارت میں ہندوتوا نظریہ دیگر اداروں کو متاثر کر رہا ہے، بھارت میں ہندو انتہا پسندانہ سوچ خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے۔یاد ررہے کہ ہفتے کے روز بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے متنازع زمین رام مندر کی تعمیر کے لئے ہندوؤں کو فراہم کرنے اور مسلمانوں کو مسجد تعمیر کرنے کے لئے متبادل کے طور پر علیحدہ زمین فراہم کرنے کا حکم دیاتھا۔مذکورہ فیصلہ بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سنایا جس میں ایک مسلمان جج بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ایودھیا میں متنازع زمین پر مندر قائم کیا جائے گا جبکہ مسلمانوں کو ایودھیا میں ہی مسجد کی تعمیر کے لئے 5 ایکڑ زمین فراہم کی جائے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،پرویز کلیم،میگھا،ماہ نور،شاہدہ منی،محمد قوی خان،لائبہ علی،سہراب افگن،سٹار میکر جرار رضوی،یار محمد شمسی صابری،گلفام،ہانی بلوچ،اچھی خان،ذویا قاضی،مایا سونو خان،ڈیشی راج،آغا قیصر عباس،سدرہ نور،ندا چوہدری،آفرین خان،آفرین پری،آشا چوہدری،عامر راجہ،بی جی،سفیان احمد،انوسنٹ اشفاق،محرمہ علی،عباس باجوہ،آغا حیدر،شین فریال،نادیہ علی،سوھنی بلوچ،اشرف خان،عذرا آفتاب،حیدر سلطان،بابرہ علی،تابندہ علی،ڈاکٹر اجمل ملک،مختار احمد چوہان،فیصل بخاری،چوہدری اعجاز کامران،قیصر ثناء اللہ خان،حاجی عبد الرزاق،پریسہ،حنا ملک،شہزاد چندا،ہنی البیلا،حسن مراد،امان اللہ،نجم زیدی،شمس رانا،عروج،ثمینہ بٹ،سرفراز وکی،بینا سحر،عائشہ جاوید،ابرار ہاشمی،وقاص کیدو،زری لعل،شہہ پارہ،ستارہ بیگ،لکی ڈیئر،طاہر نوشاد،مختار چن،اسد مکھڑا،شجر عباس،نواز انجم،احمد نواز،محسن گیلانی،دلاور ملک،عباس اشرف،افشین اشرف،بینا چوہدری اور دیگر کا کہنا ہے کہ مودی کی وجہ سے بھارت میں ہر جگہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی جاری ہے مودی کی وجہ سے بھارت میں مسلمانوں،عیسائیوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔
۔کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم بھی اپنی مثال آپ ہیں۔مودی ایک ایسا شیطان ہے جس کو انسانیت کی تذلیل کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں آتا۔اس جیسے لوگوں کا نام تاریخ میں برے الفاظ میں ہی لکھا جائے گا۔