شمعون عباسی نئی فلم ”ڈھائی چال“ کی شوٹنگ میں مصروف

شمعون عباسی نئی فلم ”ڈھائی چال“ کی شوٹنگ میں مصروف
 شمعون عباسی نئی فلم ”ڈھائی چال“ کی شوٹنگ میں مصروف

  



لاہور(فلم رپورٹر)ورسٹال اداکار شمعون عباسی نئی فلم ”ڈھائی چال“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کردار کررہے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف،رائٹر فائزہ چوہدری اور ڈائریکٹر تیمور شیرازی ہیں جبکہ کاسٹ میں عائشہ عمر سمیت بہت سے نامور فنکار شامل ہیں جن کے تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔فلم میں دکھایا جائے گا کہ بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی’را‘ کے ذریعے کس طرح بلوچستان کا امن تباہ اور سی پیک کو ناکام کرنے کے لئے دہشت گردی کرائی جس کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی سماجی اور معاشی مشکلات سمیت دیگر اہم مسائل کی عکاسی بھی کی جائے گی۔اس سلسلہ میں شعون عباسی نے بتایا کہ مجھے اس فلم میں کام کرنے پر فخر ہے کیونکہ یہ میرے ملک کے اہم صوبے بلوچستان اور وہاں کے لوگوں بارے بنائی جاری ہے اور مجھے کلبھوشن جادیو کا کردار کرنے کا موقع ملا ہے جس نے دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی کوشش کی لیکن ہمارے اداروں نے اسے گرفتار کرکے بھارت کا اصل چہرہ دنیا بھر کو دکھا دیا۔

یاد رہے کہ شمعون عباسی کی ڈائریکشن میں بنائی گئی فلم’درج‘ کو بہت پذیرائی ملی۔

مزید : کلچر