اسلم پھلروان 18روزہ دورہ پرتھائی لینڈ‘ ملائشیا‘باکو‘سپین کیلئے روانہ

اسلم پھلروان 18روزہ دورہ پرتھائی لینڈ‘ ملائشیا‘باکو‘سپین کیلئے روانہ
 اسلم پھلروان 18روزہ دورہ پرتھائی لینڈ‘ ملائشیا‘باکو‘سپین کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اسلم پھلروان اپنی ویب سیریز اور فلم کی لوکیشنز مارک کرنے کیلئے 18روزہ دورہ پرتھائی لینڈ، ملائشیا،باکو اور سپین کے روانہ ہوگئے۔بیرون ملک روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسلم پھلروان کا کہنا تھا کہ میری ویب سیریز اور فلم میں نیو ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ سینئر اداکار بھی کام کریں گے میں نے اپنے ہر پراجیکٹ میں نیو ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔لوکیشنز فائنل ہوتے ہی میری ویب سیریز کی ریکارڈنگ شروع ہوجائے گی۔
جبکہ فلم کا آغاز 2020ء کے شروع میں کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔میں نے ویب سیریز کے مرکزی کردار کیلئے معروف اداکارہ و ماڈل روینہ خان کا انتخاب کیا ہے۔میں اپنی ٹیم کے ساتھ سپین میں ایک بہت بڑا شو آرگنائز کررہا ہوں جس میں روینہ خان پرفارم کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں اسلم پھلروان نے کہا کہ میری ویب سیریز کی کہانی روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے جو دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔میری فلم کی کہانی بھی منفرد اور اچھوتے موضوع پر مبنی ہے۔

مزید :

کلچر -