پروڈیوسرڈاکٹر مشہود قادری کا نئی فیچر فلم”قلفی“ کا اعلان

    پروڈیوسرڈاکٹر مشہود قادری کا نئی فیچر فلم”قلفی“ کا اعلان
     پروڈیوسرڈاکٹر مشہود قادری کا نئی فیچر فلم”قلفی“ کا اعلان

  



لاہور(فلم رپورٹر)ساون کے رائٹر اور پروڈیوسرڈاکٹر مشہود قادری نے نئی فیچر فلم”قلفی“ کا اعلان کردیا ہے۔قلفی کی کاسٹ میں شہروز سبزواری،سعیدہ امتیاز،جاوید شیخ،ٹیپو شاہ،ٹیپو شریف، ثنا اور معمر رانا شامل ہیں۔قلفی ماڈرن کرائم تھرلر ایکشن فلم ہے جس میں کامیڈی کا زوردار تڑکہ بھی خوب شور کرے گا۔ فلم کے ڈائریکٹر کی ذمہ داری سلیم داد کے سپرد کی گئی ہے جو فلم انڈسٹری کے سینئر ڈی اوپی ہیں۔سلیم داد اس سے پہلے جوانی پھر نہیں آنی، شیر دل اور بالو ماہی سمیت کئی ٹی وی کمرشل اپنے کیمرے سے شوٹ کر چکے ہیں۔ ساون پولیو کے پس منظر میں بنائی گئی تھی۔

اور اس فلم کو آسکر میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چ?نا گیا تھا۔ساون نے کئی انٹر نیشنل فیسٹول میں ایوارڈز اپنے نام کییاورنیٹ فلکس پر بھی ساون کے نمبرز کافی اوپر ہیں۔قلفی آؤٹ اینڈ آؤٹ کمرشل مسالحہ فلم ہے جس کی کاسٹنگ سے ابھی سے سب متاثر ہیں۔ فلم میں ایکشن، میوزک اور اسپیشل اپیئرئنس کے حوالے سے بہت سے سرپرائز ہیں جنھیں ابھی سات پردوں میں چھپا کر رکھا جارہا ہے۔ امریکا میں رہنے والے ڈاکٹر مشہود قادری اس فلم کے ایکشن اور ٹیکنیکل سہولیات کے لیے ہالی وڈ میں کچھ اسٹوڈیوز اور ایکشن ڈائریکٹرز سے بھی رابطے میں ہے۔فلم کی ریلیز ڈیٹ تو ابھی فائنل نہیں لیکن یہی کہا جارہا ہے کہ فلم عید کو ٹارگیٹ کر کے بنائی جارہی ہے۔فلم کے لیے سپر ٹیلنٹڈشہروز سبزواری کی ڈانس اور ایکشن کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ بھی جاری ہے۔ رائٹر اور مشہود قادری نے پہلے بھی پاکستان فلم انڈسٹری میں کھل کر سرمایہ کاری کی اور ڈی او پی/سینماٹوگرافر فرحان عالم کو ڈائریکٹر بننے کا موقع دیا اب اس بار انھوں نے سلیم داد کو بحیثیت ڈائریکٹر لانچ کیا ہے۔

مزید : کلچر