الحمراء کے زیر اہتمام دو روزہ ڈرامہ ”رنگ لائے گا لہو‘‘پیش

  الحمراء کے زیر اہتمام دو روزہ ڈرامہ ”رنگ لائے گا لہو‘‘پیش
   الحمراء کے زیر اہتمام دو روزہ ڈرامہ ”رنگ لائے گا لہو‘‘پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کہانی پر مبنی دو روزہ ڈرامہ ”رنگ لائے گا لہو‘ پیش کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہم کشمیری قائدین اور عوام کی اپنی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں پر غیر قانونی طورپر قابض نہیں رہ سکتا،آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے،بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں،لاہورآرٹس کونسل الحمراء فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں ڈراموں،سمینار،نمائشوں،یوتھ کنونشوں ودیگر تقریبات کے ذریعے کشمیریوں کے ساتھ زبردست اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہا ہے،ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری اپنا آزادی کا حق حاصل کرکے رہیں گے،فنکاروں نے جس انداز میں حقائق کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ڈرامہ ”رنگ لائے گا لہو“ کی کہا نی میں کشمیریوں کے حالات،بھارتی بربریت اوراصل کہانی کو موضوع بنایا گیاہے،اداکاروں نے اپنی پرفارمنس میں موثرانداز میں پیغام پہنچایا۔
کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتاہے، بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کی آزادی سلب نہیں کرسکتا،پاکستا ن ہر قیمت پر کشمیریوں کے ساتھ جاری رکھے گا۔قبل ازاں الحمرا کشمیریوں سیاظہار یکجہتی کے لئے مختلف نمائشیں ”کشمیر بلیڈ“، ”کشمیر ہے لہو لہو“،دو روزہ ڈرامہ ”اسیر آزادی“،یوتھ کنونشن،واک کا اہتمام کر چکا ہے۔

مزید :

کلچر -