بھارت احتجاج کے خوفسے لاک ڈاؤن ختم نہیں کر رہا،بشارت خان

بھارت احتجاج کے خوفسے لاک ڈاؤن ختم نہیں کر رہا،بشارت خان

  



لاہور(سٹی رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر رانا بشارت علی خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اورلاک ڈاؤن کو 100دن مکمل ہوگئے ہیں۔بھارت اس خوف سے لاک ڈاؤن ختم نہیں کر رہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم اور تشددکے خلاف کہیں زیادہ شدت کے ساتھ اس کے خلاف احتجاج اور مظاہرے شروع کردیں گے۔ رانا بشارت علی خان نے ان خیالات کااظہاراپنے دورہ پاکستان کے دوران کشمیر سنٹر لاہورجموں وکشمیر لبریشن سیل ریسرچ ونگ کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر سردار ساجد محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کونسلر برسٹول برطانیہ مبشر چوہدری، آئی ایچ آرایم کے کنٹری ہیڈ محمد آصف بیگ، جمعیت علمائے اسلام نیاز ی گروپ کے سابق سیکرٹری جنرل آغا رب نواز خان درانی، اے ڈی ریسرچ انعام الحسن، اسسٹنٹ راجہ ندیم سرور بھی موجود تھے۔ رانا بشارت علی خان نے کہا کہ پوری دنیا میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی زبردست پامالیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا جارہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1