جشن عید میلادالنبیؐ منانا اہل ایمان کی پہچان ہے،نبیرہ عندلیب

جشن عید میلادالنبیؐ منانا اہل ایمان کی پہچان ہے،نبیرہ عندلیب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاکہ نبی کریمؐ کے راستے پر چلنے میں ہی کامیابی ہے۔مسلم دنیاکواپنے مسائل کے حل کے لیے نبی رحمتؐ کی تعلیمات سے رہنمائی لیناہوگی۔ حضرت محمدؐ کا اسوہ حسنہ اور بلند اخلاق سب کے لئے روشن چراغ ہیں، محسن انسانیت حضرت محمد ؐ کا احترام آدمیت اور احترام انسانیت کا درس قابل تقلید ہے‘نبی اکرمؐ سے محبت ہماراایمان اوردین ہے۔

، آپؐ کی سیرت طیبہ کواپنائے بغیردنیاوآخرت میں کامیابی ممکن نہیں ہے، نبی پاکؐ کی ولادت کی خوشی منانااہل ایمان کی پہنچان ہے۔ ہمارے رسولؐ ہر زمانے کے لیے عظیم ترین ہستی ہیں،رسول کریمؐ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔حضور اکرم ؐ کی سیرت طیبہ دنیا بھر کیلئے درخشندہ مثال ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ سراجیہ نعیمیہ میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ، ہمیں حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کو ہر آ ن سامنے رکھتے ہوئے اپنے معمولات زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے، رسول اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر خود عمل پیرا ہو کر دوسروں کو بھی خیر کی دعوت دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1