ڈرگ کنٹرول ونگ نے اکتوبر میں ادویات کے 153یونٹ سیل کئے
لاہور(سٹی رپورٹر)ڈرگ کنٹرول ونگ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے پراونشل ڈرگ کنٹرول ایکٹیویٹی کے حوالہ سے اپنی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔گذشتہ ماہ چیف ڈرگزکنٹرولرآفس،پنجاب کے فیلڈ افسران نے 3806ادویات کے یونٹس کا معائنہ کیا اور153یونٹس سیل کیے۔انسپکشن کے لیے کل 589 ادویہ کے نمونہ جات لیے گئے،جن میں سے 67ناقص اور 08نمونے غیرقانونی قرار پائے۔ادویات کے 269کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کو ریفر کرتے ہوئے41 پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوائے گئے۔07 مقدمات درج کرتے ہوئے 112کیس ڈرگ کورٹس میں پراسیکیوشن کے لیے بھجوائے اور85 کا فیصلہ سنایا گیا۔۔ ان کیسزمیں 3.17ملین روپے کی مد کا جرمانہ کیا گیا۔ پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے گزشتہ ماہ 1895 اودویات کے سمپلز رپورٹ کیے، جن میں سے 1813 سمپلز پاس قرار پائے۔
، سمپلز کی کامیابی کی شرح96فیصد رہی۔