جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ڈریم لینڈ سکول میں جشن صبح بہاراں فیسٹیول

  جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ڈریم لینڈ سکول میں جشن صبح بہاراں ...

  



لاہور (پ ر)جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر چوتھا جشن صبح بہاراں فیسٹیول زیر اہتمام ڈریم لینڈ سکول بمقام ایس ایم گروپ آف سکولز میں ہوا۔ جس کا انتظام اٹارا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ تقریب زیر سرپرستی حاجی شیخ شریف حسین، شیخ ارشد اٹارا، شیخ مقبول حسین، حافظ محمد اشرف منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز بعد از نماز فجر تلاوت کلام پاک سے قاری اظہر حسین چشتی نے کیا۔ اس موقع پر ممتاز نعت خواں محمد عرفان یوسفی، محمد عثمان قادری، محمد گل تاج فریدی نے بارگاہ رسالت مآب ؐکے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔

مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر کے برادر ملک ریاض کھوکھر، خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، امتیاز شاہین کے علاوہ علماء ومشائخ مولانا عبدالستار نوری، علامہ حنیف نقشبندی، علامہ محمد قاسم، علامہ طیب صدیقی، محمد شبیر، علامہ محمد فیاض، علامہ عبدالطیف، قاری غلام محی الدین، علامہ سید ظہیر الحسن قادری، علامہ جعفر، رانا امجد علی ایڈووکیٹ تھے۔ خصوصی دعا مفتی سید راحیل شاہ نے کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1