منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 95ہزار لٹر خودرنی آئل ضبط: یوٹیلٹی سٹور مینجر سمیت 24گرفتار

      منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 95ہزار لٹر خودرنی آئل ضبط: یوٹیلٹی سٹور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔506 مقامات کو چیک کیا گیا،مجموعی طور پر 187000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور39 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔23 افراد کو حراست میں لیا گیا۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول چیکنگ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے پرائس چیکنگ پر گرومانگٹ روڈ پر نجی کمپنی کے گھی اور آئل ڈسٹریبیوٹر کے گودام کی اچانک چیکنگ کی اورتقریباً 95000 لٹر آئیل کو قبضے میں لے لیا،۔اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے رفیع مارٹ، یوٹیلیٹی سٹور اور اقبال مارٹ مناواں جی ٹی روڈ پر چھاپہ مارا۔انہوں نے کہا کہ چینی، بناسپتی اور آٹا کی قیمتوں میں خلاف ورزی پائی گئی۔ڈی سی کاؤنٹر کی عدم فراہمی،رفیع مارٹ اور یوٹیلیٹی سٹور کے مینجر کو گرفتار کرو اکے جیل بھیج دیا گیا۔اقبال مارٹ کو خلاف ورزی پر 10000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔کمشنر لاہور ڈویژن لاہور آصف بلال لودھی اور ڈی سی لاہور دانش افضال نے کرشن نگر اسلام پورہ بازار اور اقبال زون کے علاقے میں اچانک دورے کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک سمیت دیگر ُان ہمراہ تھے۔اسلام پورہ کشن نگر بازار میں قائم شکایت کیمپ کو چیک کیا گیااورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا گیا۔انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔