کرتا ر پور منصوبہ تاریخ کا سنہری باب بن گیا ہے،اعجاز عالم

      کرتا ر پور منصوبہ تاریخ کا سنہری باب بن گیا ہے،اعجاز عالم

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا منصوبہ تاریخ کا ایک سنہری باب بن کر طلوع ہورہا ہے جسکا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، آج سکھ برادری کی ایک بہت بڑی تعداد کا اپنے مذہبی پیشوا بابا گرونانک دیوجی کے جنم دن اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان آنا امن و محبت کے فروغ کیلئے ایک سنہری دور کا آغاز ہے۔

صوبائی وزیر نے سکھ برادری کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات میں تشریف لانے والوں کیلئے یہ راہداری ایک ادھورے خواب کی تعبیر ثابت ہوگی اور عمران خان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کو دنیا بھر میں فروغ ملیگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امن قائم کرنے کیلئے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں اور خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیر بھی اسی طرح پر امن طریقے سے حل ہو جائے کیونکہ دونوں طرف کی عوام امن کی خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بابا گرونانک یونیورسٹی کے قیام سے آپس میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو فروغ حاصل ہوگا اور یقینی طور پر عمران خان کیجانب سے سکھ برادری کے لئے ایک لازوال تحفہ ثابت ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1