البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ڈرائی پور ٹ پر صفائی آگاہی سرگرمی

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ڈرائی پور ٹ پر صفائی آگاہی سرگرمی

  



لاہور(پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے ڈرائی پورٹ، مغلپورہ میں صفائی و ماحولیاتی آلودگی بارے آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ البیراک کمیونیکیشنز اور آپریشنز ٹیمز نے علاقہ مکینوں کو سموگ او ر اس کے تدارک کیلئے بہترین عملی اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ البیراک افسران نے سموگ اور فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے فیس ماسک کے استعمال پر زور دیتے ہوئے شہریوں کو ماسک پہنائے جبکہ پودے بھی تقسیم کئے۔ البیراک اسسٹنٹ منیجر سہیل محمود کاکہنا تھا کہ شہری اپنے گردونواح خصوصا عوامی جگہوں پر گندگی پھیلانے سے گریز کریں۔

اور شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سلمان اعجاز، اسامہ ملک اور سینٹری ورکرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1