لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، پانچ گرفتار، لاکھوں روپے جرمانہ

لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، پانچ گرفتار، لاکھوں روپے جرمانہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر نادرن سرکل میں ایس ای عترت حسین کی زیر نگرانی ایس ڈی اوشاہ عالم گیٹ عرفان علی نے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ سدھو مشرا کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہا تھا اور ایک ڈسپلے واش میٹر پکڑا گیا۔آپریشن کے دوران دونوں صارفین کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور بجلی چور وں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ18000یونٹس بجلی چوری کی مد میں چارج کئے گئے۔دوسری جانب ایس ڈی او بند روڈحسن ناصرنے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ بند روڈ سب ڈویژن کے طلعت پارک، بابو صابو، بند روڈ، شیرا کوٹ کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2 صارفین کو ڈائریکٹ سپلائی استعمال کرتے ہوئے پکڑا اور ایک صارف کے میٹر کا ڈسپلے اوپن تھا ان تینوں بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی اور11000یونٹس بھی بجلی چوری کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے مہم جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بلز چارج کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1