پاکستان کے خطے میں امن کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں
لاہور (سٹی رپورٹر)انصاف بزنس فورم لاہور کے جنرل سیکریٹری متین الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرتار پور بارڈر کو کھولنے پر نہ صرف دنیا بھر میں مقیم سکھوں نے عمران خان کو امن کا علمبرادر شخص قرار دیا ہے بلکہ دیگر ممالک نے بھی اس بات کااعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے بہت کام کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ایکشن لے اور پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے مسلسل امن کی کوششوں پر ان کو بھی امن کا ایوارڈ دے اور بھارت پر دبا بڑھائے کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کے خلاف جاری تعصبانہ سلوک کو فوری بند کرے اور اقلیتوں کو بھی اسی طرح سے مذہبی آزادی دے کہ جس طرح سے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔