جنرل ہسپتال کے میرٹ پر آنے والے طلبہ کے نام ویب سائٹ پر آویزاں

  جنرل ہسپتال کے میرٹ پر آنے والے طلبہ کے نام ویب سائٹ پر آویزاں

  



لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس سیشن 2019-24کیلئے میرٹ پر آنے والے طلباء و طالبات کے نا م کالج کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ان میں 52طلبا اور48طالبات شامل ہیں جو میڈیکل ڈگری کی تعلیم حاصل کریں گے۔ پرنسپل اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے ان سٹوڈنٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے شاندار مستقبل کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔ پرنسپل نے داخلہ حاصل کرنے والے بچوں کیلئے امیر الدین میڈیکل کالج میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

جو ان سٹوڈنٹس کی مناسب رہنمائی کرے گا۔داخلہ حاصل کرنے والے ان 100طلبا وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14نومبر 2019کو سٹوڈنٹس آفئیر زسیکشن میں اپنی تعلیمی اسناد و داخلہ فارم پیش کریں۔ ان بچوں کو 15نومبر2019تک اپنی فیس جمع کروانی ہے اور16نومبر تک میڈیکل چیک اپ کروانا ہے، امیر الدین میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی کلاسز کا آغاز18نومبر2019سے کر دیا جائے گا، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان سٹوڈنٹس کو اس شاندار تعلیمی ادارے امیر الدین میڈیکل کالج میں اعلیٰ فیکلٹی ممبران کی سرپرستی حاصل ہو گی اور وہ مستقبل کے بہترین ڈاکٹر ثابت ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1