اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے کھاد کی دکانوں پر چھاپے

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے کھاد کی دکانوں پر چھاپے

  



فیروزوالہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)تحصیل فیروزوالہ رانا قربان علی خاں نے ٹیم کے ہمراہ کالا خطائی روڈ پر چھاپے مار کر کھاد کی دکانوں کی چیکنگ کی اور کھا د کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری کو بھجوادئے بتایا گیا ہے کہ زمینداروں کی شکایا ت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا قربان علی نے دیگر عملے کے ہمراہ قصبہ دندیاں، گول، لبان والا اور بابکوال میں کھاد کی دکانو ں پر چھاپے مار کر وہاں پر موجودکھا د کا سٹاک چیک کیا اس دوران انہوں نے مختلف دکانو ں سے کھاد کے نمونے حاصل کئے۔

اور ریٹ لسٹیں چیک کیں انہوں نے حاصل کئے جانیوالے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے ہیں رپورٹ ملنے پر ان کیخلا ف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے زمینداروں سے سموگ کے خاتمے کے بارے میں بھی میٹنگ کی سموگ کی روک تھام کیلئے زمینداروں کو حکومتی ہدایات سے آگاہ کیا انہوں نے مزیدکہاکہ سموگ روکنے کے لئے دفعہ 144کا نفاذہے خلاف ورزی کرنیوالے زمینداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی اس موقع پر زمینداروں نے انہیں مکمل یقین دہانی کروائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1