طلبہ حضور پاکؐ کی زندگی کے متعلق کتابوں کا مطالعہ کریں،یوسف مغل

  طلبہ حضور پاکؐ کی زندگی کے متعلق کتابوں کا مطالعہ کریں،یوسف مغل

  



لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج ٹاؤن شپ میں 40واں نعت اور سیرت النبی ؐ تقریری مقابلہ منعقد ہوا اس موقع پر کالج چیئرمین محمد یوسف مغل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپؐ کی سیرت تمام جہانوں کے لئے مشعل راہ ہے آپ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم مثالی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ حضورؐ کے بارے میں کتابیں ضرور پڑھا کریں۔اور اپنے دل اور دماغ کو پر سکون رکھنے کے لئے جتنا ہو سکے روزانہ درود وسلام پرھا کریں۔

سیرت البنیﷺ پر عمل کئے بغیر ریاست مدینہ کا تصور ممکن ہی نہیں۔کالج ہذا کے پرنسپل محمد یونس مغل نے کہا کہ ہم دنیا میں امن اس وقت تک قائم نہیں کر سکتے جب تک آپﷺ کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے۔ ہم اسلامی تعلیمات سے بہت دور جا چکے ہیں۔ہر کوئی پریشان ہے۔ حالانکہ اللہ کا فرمان ہے کہ دلوں کا سکون ہ صرف اور صرف اللہ کی یاد میں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1