فاطمہ جناح یونیورسٹی میں اولڈ گریجوایٹس کی تقریب،وزیر صحت کی شرکت

  فاطمہ جناح یونیورسٹی میں اولڈ گریجوایٹس کی تقریب،وزیر صحت کی شرکت

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 1984 کے گریجویٹس کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان خان، ایڈیشنل رجسٹرارڈاکٹرسجادسرور، پروفیسر جاویدچوہدری اور1984 کے گریجوایٹس کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 1984 کے گریجوایٹس دیکھ کرانتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ وزیرصحت نے پرانے گریجوایٹس کویادرکھنے اوربہترین تقریب پر وائس چانسلراورانتظامیہ کوشاباش اور مبارکباد دی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہم نے یہ مقام ہمیشہ اپنے اساتذہ کااحترام کرکے حاصل کیاہے، 1984 کے گریجوایٹس نے فنڈریزنگ کرکے بہترین خدمت انسانیت کی ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گریجوایٹس پاکستان سمیت پوری دنیا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ حکومت مریضوں کوصحت کے شعبہ میں سہولت دینے کی پوری کوشش کررہی ہے۔

صوبہ کے پانچ اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شارٹ نوٹس پرگریجوایٹس کی تشریف آوری کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پرانے ہونہارگریجوایٹس کے اعزازمیں تقریب منعقدکرنے کی روایت جاری رکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1