میاں نوازشریف ہی پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں،فدا حسین

میاں نوازشریف ہی پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں،فدا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی پاکستان کے حقیقی لیڈ رہیں،حکومت کا ان کی بیماری پر سیاست کرنا افسوسنا ک ہے، پاکستان کی جانب سے کر تار پور بارڈر کو کھولنا ایک خوش آئند بات ہے ہم بھی اس کے حق میں ہیں اب حکومت کو چاہئے کہ وہ بھارت کے اس حالیہ فیصلے پر عالمی برادری کے سامنے اپنے موقف کو رکھے اور اسے بتائے کہ پاکستان کے امن کے جواب میں بھارت نے کتنی گھٹیا حرکت کی ہے۔