الخدمت یوتھ ایمبیسڈرز کا اجلاس عہدیداروں کی بھرپور شرکت

    الخدمت یوتھ ایمبیسڈرز کا اجلاس عہدیداروں کی بھرپور شرکت

  



لاہور(پ ر) تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کی تیاریوں کے حوالے سے الخدمت کمپلیکس لاہور میں نئے منتخب ہونے والے الخدمت یوتھ ایمبیسڈرز کے اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر میاں محمدعبدالشکور کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد،انچارج الخدمت رضاکار پروگرام سعد مرتضیٰ سمیت لاہور کی مختلف جامعات سے یوتھ ایمبیسڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد طلبہ و طالبات کو الخدمت یوتھ گیدرنگ کے حوالے سے ان کی ذمہ داریوں سے آگا ہ کرنا تھا۔ محمد عبدالشکورنے اس موقع پر بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ رواں سال ماہِ دسمبرمیں ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ یوتھ گیدرنگ مختلف سیشنز پر مشتمل ہوگی جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات، وائس چانسلرز،نامور موٹیویشنل اسپیکرز،میڈیا پرسنزاورشعرا کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے ایسی شخصیات جنھوں نے خدمت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ان کو بھی خصوصی طور پر پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔اس یوتھ گیدرنگ کا مقصد طلبہ و طالبات کو وولنٹیر ازم کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ بحیثیت طالبعلم کیسے دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1