14ماہ سے میگا پراجیکٹ شروع نہ ہونے کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

14ماہ سے میگا پراجیکٹ شروع نہ ہونے کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 14 ماہ سے کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع۔تحریک التواء مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 14 ماہ سے کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہو سکا۔

سابق دور حکومت کے منصوبوں کو بھی ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ جس کی وجہ سے جہاں یہ میگا پراجیکٹس کھنڈرات میں تبدیل ہو رہے ہیں اوران کی تخمینہ لاگت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ارینا سنٹر،اک موریہ پل اور8سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مسلسل تاخیر برتی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے میگا پراجیکٹس کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے مگر ایل ڈی اے اکاؤنٹس میں منتقل نہ ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1