مہنگائی کے مارے عوام سڑکو ں پر آنے پر مجبور ہو گئے،بیلم حسنین

مہنگائی کے مارے عوام سڑکو ں پر آنے پر مجبور ہو گئے،بیلم حسنین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) فاقہ کشی کاشکارعوام اب سڑکوں پرآنے پرمجبورہوچکے ہیں۔الیکشن سے قبل بلندوبانگ دعوے اورکھوکھلے نعرے لگانے والے آج منہ چھپائے پھررہے ہیں ان خیالات کا اظہار بیگم بیلم حسنین سابق رکن قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نعرے حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگئے ہیں۔مہنگائی میں اضافہ،سبزیوں،پھلوں ودالوں کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ نئے پاکستان کی دعویدار حکومت نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج لینے کا مقصد غریبوں کا مزید بیڑا غرق کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے، گیس کے انتہائی بھاری بھر کم بلوں نے گھریلو اور کمرشل صارفین کی چیخیں نکال دیں ہیں، جو کہ انتہائی قابل مذمت اور پی ٹی آئی کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1