ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا تحصیل شالیمار کا دورہ،موضع جلو کا پٹواری معطل

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا تحصیل شالیمار کا دورہ،موضع جلو کا پٹواری معطل

  



لاھور (اپنے نمانئدے سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے ٹور پروگرام جاری کردیا تحصیل شالیمار میں اچانک وزٹ، اراضی ریکارڈ سنٹر میں ہونے والے بنیادی کاموں کی تفصیلات طلب کرلیں، پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد نہ ہونے پر موضع جلو کا پٹواری معطل کر دیا گیا۔ٹور پروگرام کے مطابق تحصیل شالیماراراضی ریکارڈ سنٹر میں انتقالات کے اندراج، فردوں کے اجرا اور سٹاف کی حاضری ٹائمنگ بھی دیکھی اراضی ریکارڈ سنٹر کا سروربند ہونے کا بھی نوٹس لیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کو واضع ہدایات جاری کر دی کہ تحصیل میں پرچہ رجسٹری کی خلاف ورزی، سرکاری ریکارڈ پر پرائیویٹ عملے کی ماجودگی، اور روزہ مرہ کے بینادی کاموں میں سستی اور تاخیر کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی تمام تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ریونیو ریکارڈ کی انسپکشن کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

بلکہ ریونیو افسران کی جانب سے انتقالات کے دورہ پروگرام کی باقدعدہ طے شدہ شڈول لسٹ بھی ای ڈی سی آر آفس میں بھجوائیں گئیے عوام الناس کو فوری ریلیف مہیا کیا جائے پبلک انٹرسٹ میں ریونیو سٹاف کو کام کرنا ھوگا پسند ناپسند سے نہیں بلکہ اب کام کرنے والا سٹاف اس محکمے میں رھے گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاھور نے عندیہ دیدیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1