ڈینگی کی روک تھام کو مزید موثر بنانے کیلئے قوانین پر نظر ثانی کا فیصلہ

      ڈینگی کی روک تھام کو مزید موثر بنانے کیلئے قوانین پر نظر ثانی کا فیصلہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)صوبہ میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور ماضی کے تجربات کی روشنی میں ڈینگی کی روک تھام اور مقامی سطح پر مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل نو اور SOPsپر نظرثانی کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایک کور کمیٹی تشکیل دی ہے جو اپنی رپورٹ 25نومبر تک پیش کرے گی۔یہ بات ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ(IPH) اور کور کمیٹی کی کنوینر پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے IPHمیں مذکورہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد بتائی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف، عالمی ادارہ صحت پنجاب کے ڈاکٹر جمشید احمد، ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ماہرین، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندوں، سینئر اینٹامالوجسٹ آصف محمود، ایپی ڈمیالوجسٹ ڈاکٹر انجم رزاق اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1