صوبے میں صفائی کی صوتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، شہرام ترکئی

صوبے میں صفائی کی صوتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، شہرام ترکئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی کی ہدایت پر ضلع اپر چترال اور اپر و لوئر کوہستان میں ہفتہ صفائی اور صاف پختونخوامیرا خواب پختونخوا مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تینوں اضلاع کی ٹی ایم ایز نے عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا۔ اپر چترال کی دور افتادہ اور سرحدی علاقے کی ٹی ایم اے موڑ کہو نے اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ٹی ایم اے کا تمام عملہ ہیوی مشینری کے ذریعے اس مہم میں حصہ لے گا۔ اسی طرح سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضر حیات خان کے احکامات پر ٹی ایم اے پٹن اپر کوہستان اور ٹی ایم اے کولئی پالس لوئر کوہستان نے اپنے زیر اختیار علاقوں میں صاف پختونخوا۔میرا خواب پختونخوا مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے دوران صفائی کے ساتھ ساتھ شجر کاری بھی کی جائے گی۔ ٹی ایم اے پٹن لوئر کوہستان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام اور تاجروں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے مین بازار میں آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ ٹی ایم اے کولئی پالس اپر کوہستان نے بھی مین بازار سے صفائی مہم کا آغاز کیا۔ وزیر بلدیات نے دور افتادہ علاقوں کی ٹی ایم ایز کے افسران کو سراہتے ہوئے کہا کہ صاف پختونخوا۔میرا خواب پختونخوا مہم پورے صوبے میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں۔ صفائی صورت حال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ صوبے کو صاف اور سرسبز رکھنے کے لیے محکمہ بلدیات ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -