نواز شریف رہائی پر وزراء ڈیل کاتاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، کائرہ

نواز شریف رہائی پر وزراء ڈیل کاتاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وفاقی وزراکنفیوزن کا شکار ہیں اور ان کی جانب سے نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کے معاملے پر ایسی ہوا پیدا کی جارہی ہے جیسے کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کوچھوڑا تو ان کوضمانت لے کرچھوڑا، اس لئے جو بھی ان کو باہر بھیجنے کی ذمہ داری لے گا، وہ کوئی نہ کوئی گارنٹی تو مانگے گا لیکن وفاقی وزراکنفیوزن کا شکار ہیں اور ان کی جانب سے نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کے معاملے پر ایسی ہوا پیدا کی جارہی ہے جیسے کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے۔قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ جب بھی کسی کو عدالت، نیب یا کوئی اور ادارہ چھوڑتاہے تو وہ اس سے گارنٹی تو طلب کرتا ہے۔ اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
کائرہ